مسجد نبوی کی چھت نمازیوں کےلیےکھول دی گئی
ہزاروں افراد نے نماز ادا کی۔
مدينہ منورہ ميں مسجد نبوی کی چھت آج سےنمازیوں کے لیے کھول دی گئی ہے۔
عرب میڈیا کےمطابق اب نمازفجر،مغرب اورعشاء کی نمازیں مسجدنبوی کی چھت پر بھی ادا کی جاسکیں گی۔مسجد کی چھت نمازیوں کی بڑھتی تعداد اور فاصلہ برقرار رکھنےکےپیش نظر کھولی گئی ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہےکہ کرونا وائرس سےبچنے کےلئےتمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جائيں گی۔
واضح رہےکہ سال 2020 میں کرونا کےباعث حج اورعمرہ کےلیےلوگوں کی تعداد محدود کی گئی تھی۔