لاہور میں سال نوپر قانون کی خلاف ورزی، 112مقدمات درج

حوالات میں 126 ملزمان بند
فوٹو: آن لائن
فوٹو: آن لائن
Lhr badshahid mosque فوٹو: آن لائن

لاہور ميں نئے سال کے آغاز پر ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ، شراب نوشی اور آتش بازی پر 112 مقدمات درج کر لیے گئے۔

ترجمان سی سی پی او کے مطابق 112 مقدمات میں مطلوب 126 ملزمان حوالات میں بند ہیں۔

ون ویلنگ کرنے پر 36 مقدمات درج کيے گئے جبکہ ون ویلنگ اور ہلڑ بازی پر 36 موٹر سائیکلوں کو قبضہ میں لے گیا۔ اسکے ساتھ 32 مقدمات میں 34 ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے اسلحہ برآمد کیا گیا۔

لاہور کے علاوہ ملک کے تمام بڑے اور چھوٹے شہروں میں نئے سال کے موقع پر پولیس متحرک نظر آئی اور خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی گئی۔

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سندھ حکومت کی جانب سے دفعہ 144 نافذ کی گئی۔

New year

Tabool ads will show in this div