چوبیس گھنٹوں میں 2 ہزار463 افراد کرونا وائرس کا شکار

صحت یاب ہونےوالوں کی تعداد 4 لاکھ 37 ہزار 229 ہے
Jan 01, 2021

این سی او سی نے بتایا ہے کہ 24گھنٹوں میں مزید 71افراد کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔

یکم جنوری 2021 کواین سی او سی کے مطابق 24گھنٹوں میں 2 ہزار463 افراد کرونا وائرس کا شکارہوئے،24گھنٹوں کےدوران41ہزار39کرونا ٹیسٹ کيےگئے۔

این سی اوسی کےمطابق ملک ميں کرونا کیسزکی تعداد 4 لاکھ 82 ہزار 178 ہوگئی،کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد10ہزار176ہوگئی۔

این سی او سی نے مزید بتایا کہ ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 34 ہزار 773 ہوگئی ہے،صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 37 ہزار 229 ہے۔

CORONA