افغان صحافی کی دوخبروں نے سوشل میڈیا کوہلاکر رکھ دیا

لاعلمی میں انتہائی افسوسناک خبر بریک کردی

افغانستان کے ایک صحافی کی دو مختصر خبروں نے سوشل میڈیا صارفین اور خاص طور پر جنگ زدہ علاقوں میں پیشہ ورنہ ذمہ داریاں نبھانے والے صحافیوں کو ہلاکر رکھ دیا ہے۔

جلال آباد سے تعلق رکھنے والے صحافی سردار اجمل نے 31 دسمبر کی صبح 11 بجے کے قریب اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک خبر شیئر کی ہے۔ جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے ایک نامعلوم راہ گیر شہید ہوگیا ہے۔

اس خبر پر کمنٹ سیکیشن میں کافی لوگوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے اور افغانستان میں جاری طویل جنگ سے نفرت کا بھی اظہار کیا۔

مگر اس خبر کے تقریبا 15،20 منٹ بعد سردار اجمل نے دوبارہ خبر دی کہ جو راہگیر شہید ہوا، وہ ان کا سالا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے سوگ میں اپنی ڈی پی بلیک کردی۔

افغان میڈیا کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والا شخص رکشہ ڈرائیور تھا اور محنت مزدوری کیلئے نکلا تھا۔

JOURNALISM

AFGHAN WAR

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div