پی ڈی ایم کااہم اجلاس جمعہ (یکم جنوری) کوہوگا

بلاول اور زرداری ویڈیو لنک سے شریک ہونگے
فائل : فوٹو

پاکستان ڈيموکريٹک موومنٹ کا سربراہی اجلاس کل (جمعہ یکم جنوری 2021ء کو) لاہور ميں ہوگا، بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری بذريعہ ويڈيو لنک شرکت کريں گے۔

حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا اہم اجلاس جمعہ یکم جنوری 2021ء کو لاہور میں ہوگا، جس میں پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن ضمنی انتخابات اور سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے سے متعلق اپنی تجاویز پیش کریں گی۔

نمائندہ سماء کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سربراہان بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوں گے جبکہ پیپلزپارٹی کا ایک وفد بھی اپوزیشن اجلاس کا حصہ ہوگا، جس میں راجہ پرویز اشرف، یوسف رضا گیلانی، قمر زمان کائرہ اور فرحت اللہ بابر شامل ہوں گے۔

پی ڈی ایم کے اہم اجلاس کی صدارت مولانا فضل الرحمان کریں گے جبکہ مسلم لیگ ن کے نائب صدر مریم نواز بھی وفد کے ہمراہ اجلاس میں شریک ہوں گی۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پیپلزپارٹی، جمعیت علمائے اسلام (ف)، مسلم لیگ نواز، عوامی نیشنل پارٹی، پختونخوا ملی عوامی پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سمیت 11 جماعتیں شامل ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم نے فیصلہ کیا تھا کہ 31 دسمبر تک پارلیمنٹ میں موجود تمام جماعتوں کے اراکین اپنے استعفے پارٹی قیادت کے پاس جمع کرائیں گے جبکہ وزیراعظم عمران خان کو 31 جنوری تک عہدہ چھوڑنے کی مہلت دی تھی۔

ASIF ZARDARI

bilawal bhutto zardari

Pakistan Democratic Movement

Tabool ads will show in this div