سال2020 پاکستان کرکٹ کےليے کيسا رہا؟

کرونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران پاکستان کرکٹ ٹيم نے سال کا آغاز بنگلاديش کے خلاف ٹی20 سيريز ميں دو صفر کی کاميابی کے ساتھ کيا جبکہ فروری ميں بنگلاديش کو راولپنڈی ٹيسٹ ميں شکست دی۔
پاکستان کرکٹ کا سپر ميلہ فروری اور مارچ ميں سجا تاہم پہلی بار تمام ميچز پاکستان ميں ہوئے مگر کرونا وائرس کی وجہ سے پلے آف مرحلے ملتوی ہوگيا۔ جس کے بعد کرونا وائرس کی مہلک وبا نے دنيا بھر ميں کھيل کے ميدانوں کو ويران کرديا تھا۔
آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ، ٹوکيو اولمپکس اور ومبلڈن کپ جيسے عالمی ايونٹس ملتوی ہوئے جبکہ چند ماہ کے تعطل کے بعد ايونٹس کا آغاز ہوا تو شائقين پر اب تک کئی ممالک میں اسٹيڈيمز کے دروازے بند ہیں۔
کرونا وائرس کی وبا کے باعث کھلاڑيوں کیلیے بائيو سيکيور ببل لازمی قرار ديا گيا۔
رواں سال پاکستانی ٹيم کو اگست ميں انگلينڈ کیخلاف ٹيسٹ سيريز ميں شاہينوں کو ايک صفر سے شکست ہوئی۔ ٹی 20 سيريز ايک ايک سے برابر رہی جبکہ سابق کپتان اظہر علی ٹيسٹ کپتانی سے محروم ہوئے۔ جس کے بعد بابراعظم کو تينوں فارميٹ کے ليے کپتان مقرر کيا گيا۔
اسی سال اکتوبر ميں زمبابوے کی ٹيم پاکستان پہنچی تو ون ڈے اور ٹی20 سيريز پاکستان کے نام رہی۔ جس کے بعد ہاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پلے آف مرحلے کا انعقاد ہوا جس میں کراچی کنگز نے پہلی بار پاکستان سپر ليگ کا ٹائٹل جيتا۔
سال کے آخر ميں یورپ کے کئی ممالک میں شائقين کرکٹ پر محدود پیمانے پراسٹيڈيمز کے دروازے کھل گئے۔
دسمبر ميں کيويز نے گرين شرٹس کو ٹی 20 سيريز دو ايک سے شکست دی جبکہ دو ميچوں کی سيريز کا پہلا ٹيسٹ بھی اپنے نام کیا۔