احمد ولورین کا پاکستانیوں سے شکوہ

آج تک کسی نے شاباش تک نہ دی

مکس مارشل آرٹ (ایم ایم اے) کے پاکستانی چیمپئین احمد ولورین نے شکوہ کیاہے کہ ملک کا نام دنیا میں روشن کررہا ہوں مگر کسی نے شاباش تک نہ دی۔

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے ایم ایم اے فائٹر احمد ولورین ساؤتھ ايشين چيمپئن ہیں، روایتی حریف بھارت سمیت کئی ممالک کے فائٹرز کو زير کرچکے ہیں۔

احمد ولورین کا کہنا ہےکہ پاکستان کا نام دنیا میں روشن کررہا ہوں لیکن کسی نے آج تک شاباش تک نہ دی، احمد اب تک 11انٹرنيشنل فائٹس ميں سے 9 میں جیت درج کررکھی ہے۔

MMA Fighter

Tabool ads will show in this div