لاہور قلندرز نےفخر زمان کو ریلیز کردیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندرز نے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان کو ریلیز کردیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان چار سیزنز سے مسلسل لاہور قلندرز کے ساتھ وابستہ رہے، فخر زمان پی ایس ایل 6میں نئی فرنچائز سے کھیلیں گے۔
Thank you @lahoreqalandars for the last 4 memorable seasons. You’ve played a huge role in my career by providing me an opportunity to showcase my skills. Looking forward to a new challenge in the upcoming season. pic.twitter.com/sDC7CnanHD
— Fakhar Zaman (@FakharZamanLive) December 30, 2020
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں فخر زمان کا کہنا تھا کہ چار سیزن لاہور قلندرز کے ساتھ یادگار رہے، قلندرز نے مجھے موقع دے کر میرے کیریئر میں اہم کردار ادا کیا۔
جارحانہ مزاج بیٹسمین نے عزم کا اظہار کیا کہ وہ اگلے سیزن میں نئے چیلنج کے لیے تیار ہیں۔