وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 8 دہشتگرد ہلاک
پشاور: خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی بمباری سے کم از کم 8 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق وادی تیراہ کے علاقے راجگال میں جيٹ طیاروں نے بمباری کی جس میں دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردیے گئے۔
پاکستان آرمی کی جانب سے اکتوبر 2014 سے خیبر ایجنسی میں آپریشن ضرب عضب جاری ہے جس میں اب تک سینکڑوں دہشتگرد ہلاک ہوچکے ہیں۔ سماء