مردان:ہوائی فائرنگ کاالزام،اداکارہ نیلم گل گرفتار

نیلم گل پر 3/4 اےایف دفعہ کےتحت ایف آئی آر درج

مردان میں ہوائی فائرنگ کرنےوالی اداکارہ نیلم گل کوپولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

مردان میں ہوائی فائرنگ کرتےہوئے اداکارہ نیلم کی ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہوئی تھی۔اداکارہ کوسوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

مردان کےتھانہ ہوتی کی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئےاداکارہ کوگرفتارکرکےایف آئی آر درج کرلی ہے۔نیلم گل پر 3/4 اے ایف دفعہ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی۔

ایف آئی آر میں درج ہے کہ نیلم گل نے عوام الناس کو دکھانے کےلیے ہوائی فائرنگ کی۔

Tabool ads will show in this div