قومی ٹیسٹ اسکواڈ ترنگا سےکرائسٹ چرچ پہنچ گیا

دوسرا ٹیسٹ میچ تین جنوری سے شروع ہوگا

قومی ٹیسٹ اسکواڈ ترنگا سےکرائسٹ چرچ پہنچ گیا ہے۔

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کل یکم جنوری بروز جمعہ سے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے اپنی ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔ پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ تین جنوری سےہیگلے اوول میں کھیلاجائےگا۔ دوٹیسٹ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 101 رنز سے شکست دی تھی۔ پاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں میچ ختم ہونے سے 27 گیندوں قبل آؤٹ ہوگئی تھی۔ پاکستان کی جانب سے فواد عالم نے ٹیسٹ کیرئیر کی دوسری سنچری اسکور کی ۔ کپتان رضوان نے دونوں ٹیسٹ اننگز میں نصف سنچری اسکور کی۔

پاکستان کی جانب سے بابر اعظم انگوٹھے کی انجری کےباعث تاحال مکمل فٹ نہیں ہوسکے ہیں۔ ان کی غیرموجودگی میں شاداب خان نے ٹی 20 سیریز میں کپتانی کے فرائض انجام دئیے تھے۔ پہلے ٹیسٹ میں محمد رضوان نے پاکستان کی کپتانی کی تھی۔

test squad

Tabool ads will show in this div