بااثرشخص کے حکم پرتجاوزات میں ملوث افسران کیخلاف انکوائری بند

افسران کو کلین چٹ مل گئی

سپریم کورٹ نے کراچی میں غیرقانونی تجاوزات کی اجازت دینے والے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔ سندھ حکومت نے اس حکم کی تعمیل کرنے کیلئے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی اور 300 سے زائد افسران کے خلاف انکوائری شروع کردی گئی۔

تقریباً دو ماہ تک تحقیقات کے بعد اچانک سندھ حکومت نے یہ تحقیقات بند کردی اور تجاوزات کی اجازت دینے اور سرکاری اراضی کی بندربانٹ میں ملوث افسران کو کلین چٹ مل گئی۔ مگر یہ فیصلہ کیوں اور کس نے کیا۔

اس بارے میں سماء ٹی وی کے سنیئر رپورٹر محمد علی حفیظ نے انکشاف کیا کہ ڈیفنس کے ایک بنگلے میں رہائش پذیر با اثر شخص اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران و یونین عہدیداران کا ایک خفیہ اجلاس ہوا اور اس کے بعد یہ انکوائری بند کردی گئی۔ سنئے اس ویڈیو میں

SBCA

ENCROACHMENT

Tabool ads will show in this div