رینٹل پاورکیس،راجہ پرویزاشرف کوکیس کی ضمنی ریفرنس کی نقل فراہم

ویب ڈیسک:
اسلام آباد : رینٹل پاورکیس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ رینٹل پاور کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔ راجہ پرویز اشرف کو نیب کی جانب سے دائر ریفرنس کی کاپیاں فراہم کردی گئیں۔

رینٹل پاؤر کیس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت دس ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، سماعت کے دوران نیب حکام کا کہنا تھا کہ راجہ پرویز اشرف نوڈیرو ٹو رینٹل پاور پروجیکٹ میں ملوث ہیں، دیگر چھ پروجیکٹس میں پرویز اشرف کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔ بعد ازاں کیس کی سماعت دو دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

واضع رہے کہ اس سے قبل چھ نومبر کو ہونے والی کیس کی سماعت میں راجہ پرویز اشرف کو ملزم نامزد کیا گیا تھا، نیب کی جانب سے راجہ پرویز اشرف کے خلاف سپلیمنٹری ریفرنس دائر کیا گیا تھا، جس کے بعد اس کیس میں ملزمان کی تعداد دس ہوگئی تھی، جس کے بعد نیب نے 263 صفحات پر مشتمل ریفرنس احتساب عدالت میں جمع کرایا تھا۔ سماء

کی

fans

Tabool ads will show in this div