نوازشریف کی قیادت میں پوری قوم فوج کے پیچھےنظرآئےگی،مریم نواز

عوام کا مقدمہ لڑنے سے پیچھے نہیں ہٹوں گی۔
Dec 30, 2020

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/12/Maryam-Nawaz-Speech-Convention-Isb-30-12.mp4"][/video]

پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نوازنے کہا ہے کہ اپنی جان چلی جائے لیکن عوام کا مقدمہ لڑنے سے پیچھےنہیں ہٹوں گی۔

بدھ کواسلام آبادمیں مسلم ليگ نون آزاد کشمير کے يوم تاسيس پر خطاب کرتےہوئے مریم نواز نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ ميں بہت دلير انسان کی بيٹی ہوں اورنوازشريف سےدليری سيکھی ہے،مياں نوازشريف آئے گا تو سب کوپتہ لگ جائےگا۔

مريم نواز نےکہا کہ مقبوضہ کشمير والوں کو ايک پيغام دينا چاہتی ہوں کہ جب آپ پر ظلم ہوتاہےتوہمارےدل پرزخم لگتے ہيں۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کو نوازشریف کی ضرورت اس لئے ہے کہ اس نظریہ کے پیچھے عوامی خدمات ہیں،نواز شریف پر ریاستی دہشت گردی کا ہر حربہ آزمایا اورنوازشریف پر کرپشن کے الزامات اور مذہبی فتوے لگوائے لیکن نواز شریف نے اپنا معاملہ اللہ پرچھوڑا تو وہ سرخرو کرتا ہے اورآج نوازشریف سچا ثابت ہورہا ہے۔

انھوں نے حکومت کو مخاطب کرتےہوئے کہا کہ تمھاری اتنی ہمت کہ تم یہ کہو کہ نون لیگ اورپی ڈی ایم فوج پر تنقید کرتی ہے،یہ بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہئے،افواج پاکستان سمیت کوئی بھی معاملہ ہو،نوازشریف کی قیادت میں پوری قوم فوج کے پیچھے کھڑے نظر آئے گی۔

MARYAM NAWAZ

Tabool ads will show in this div