مجھےبرداشت کرنےکیلئےشکریہ،آئمہ بیگ کیلئےشہبازشگری کاخاص پیغام

کیاآئمہ اورشہباز شوبزکی اگلی جوڑی ہیں؟
Dec 30, 2020
[caption id="attachment_1829852" align="alignnone" width="800"] تصویر: شہبازشگری/انسٹاگرام[/caption]

شہبازشگری نے اپنی سب سے قریبی دوست گلوکارہ آئمہ بیگ کو بیحد سراہتے ہوئے انہیں شانداراورحیرت انگیزانسان قراردیا ہے۔

شہباز نے انسٹاگرام پرحال ہی میں آئمہ کی بہن کومل بیگ کی شادی کی تقریب میں کھینچی جانے والی ایک دلکش تصویر شیئرکرتے ہوئے اپنے لیے آئمہ کی اہمیت کو واضح کیا۔

شہبازشگری نے لکھا ''میں زندگی میں اب تک جس سب سے زیادہ خوبصورت، حیرت انگیز اوربھرپورانسان سے ملا، وہ آئمہ بیگ ہے''۔

اگلی ہی لائن میں شہباز نے لکھا'' میں مذاق کررہا ہوں، کسی کی شخصیت کو واضح کرنے والے یہ تمام الفاظ واقعی میں آمنی پرلاگو ہوتے ہیں لیکن پھر بھی یہ ناکافی ہیں''۔

آئمہ کی تعریفوں کے پُل باندھنے والے شہباز شگری نے پُرمزاح انداز میں خود کو برداشت کرنے پرآئمہ کو خوبصورت روح کہتے ہوئے واضح کیا کہ کہ یہ سب مزید بگڑے گا اس لیے مضبوطی سے قائم رہنا۔

اس سے قبل شہباز شگری انسٹاگرام پر شیئر کی گئی جانے والی آئمہ کی تصویر کے کیپشن میں ان کیلئے بیٹرہاف یعنی نصف بہترکی اصطلاح استعمال کرچکے ہیں۔

آئمہ اور شہباز شوبز حلقوں میں کافی عرصے سے ایک ساتھ دیکھے جا رہے ہیں اوردونوں کے مداحوں کو یہی لگتا ہے کہ ان کا تعلق دوستی سے بڑھ کر کچھ ہے۔

آئمہ بیگ نے بہت کم عرصے میں بطور گلوکارہ نمایاں مقام حاصل کیا جبکہ شہبازشگری فلم '' پرے ہٹ لو'' میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ انہوں نے ماڈل آئشہ لینیااختر سے شادی کی تھی لیکن جون 2018 میں دونوں نے اپنے راستے الگ کرلیے۔

aima baig

SHAHBAZ SHIGRI

Tabool ads will show in this div