رقص بسمل:دوران شوٹنگ عمران اشرف سےدروازہ کیسےٹوٹا؟

انسٹاگرام پردلچسپ ویڈیوکےساتھ اداکار کاتبصرہ
Dec 30, 2020
[caption id="attachment_2069016" align="alignnone" width="800"] تصویر:عمران اشرف/انسٹاگرام[/caption]

رانجھا رانجھا کردی کے بعد ڈرامہ سیریل مُشک سے بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والے اداکارعمران اشرف کے نئے ڈرامے '' رقص بسمل '' کی پہلی قسط نے ہی ناظرین کو اپنے سحرمیں جکڑ لیا ہے۔

ڈرامے میں جارحانہ مزاج والے موسیٰ کا کردار نبھانے والے عمران اشرف نے اپنے فالوورزکی دلچسپی کیلئے ایک ویڈیو شیئرکی ہے جس میں وہ شوٹنگ کے دوران سیٹ پرلگا دروازہ ہی توڑ بیٹھے۔

ویڈیو میں عمران اشرف کو تیزی سے پردہ ہٹا کر باہرآتے ہوئے دکھایاجارہا ہے لیکن انہوں نے کچھ زیادہ ہی تیزی دکھا ڈالی کہ ان سے پہلے دروازہ گرکرزمین پرآرہا۔

عمران نے مداحوں کو محظوظ کرنے والے کیپشن میں لکھا '' ٹوٹ گیا، ٹوٹ گیا، دروازہ ٹوٹ گیا ۔۔ موسیٰ کی کک ''۔

اداکار نے اگلی ہی لائن میں اس موقع پر اپنے جذبات بھی بیان کرتے ہوئے لکھا '' اور میری شکل پرصاف لکھا ہے ، اوہ نہیں ''۔

اس سے قبل عمران نے ڈرامے میں اپنے کردارکی تصویرشیئرکرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ اس کیلئے انتہائی پرجوش ہیں۔

انسٹا پوسٹ پرعمران اشرف نے لکھا '' موسیٰ ۔۔۔ بڑے عرصے بعد کوئی کردار آیا ہے'' ۔ شکر ہے وقت بدل چکا ہے۔ میں آپ کا تعارف اپنے اگلے کردارموسیٰ سے کرواتاہوں جس کا میں انتظارکررہا تھا۔ مجھے اپنے ماسٹرپیس اسکرپٹ کا حصہ بننے کا موقع دینے پر شکریہ ہاشم ندیم ''۔

ڈرامہ رقص بسمل ، شازیہ وجاہت اور مومنہ درید کی مشترکہ پروڈکشن ہے جس کی کاسٹ میں عمران اشرف کے علاوہ سارہ خان ، انوشے عباسی ، محمود اسلم ، سلیم معراج ، مومن ثاقب ، ندا ممتاز، فرقان قریشی اور گل رعنا شامل ہیں۔

ڈرامہ''خدا اورمحبت '' کے مصنف ہاشم ندیم کا تحریر کردہ یہ ڈرامہ رواں سال کے اختتام پرہم ٹی وی سے نشر کیا جائے گا۔

رقص بسمل کے علاوہ عمران اشرف کا آن ائر ڈرامہ '' مُشک '' ہے جس کا اسکرپٹ اداکار نےخود تحریر کیا ہے اورڈائریکٹر احسن طالش ہیں، دیگر کاسٹ میں عروہ حسین، مومل شیخ، قوی خان ، احسن طالش نمایاں ہیں۔

ٹی وی کے ساتھ ساتھ عمران اشرف بڑے پردے پربھی جلد نظر آئیں گے، ان کی پہلی فلم '' دم مستم '' ہوگی جس کے ہدایتکارمحمد احتشام الدین ہیں اور کہانی ڈرامہ سیریل ''بیلا پور کی ڈائن '' میں نیلو کا کردارادا کرنے والی امرخان نے تحریر کی ہے جو فلم میں ہیروئن کا کرداربھی ادا کررہی ہیں۔

Raqs e Bismil

Tabool ads will show in this div