کرپشن کیس: نواب اسلم رئیسانی کےقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

وارنٹ عدالت میں عدم پیشی پر جاری ہوئے
Nawab Aslam Raisani فوٹو: نواب اسلم رئیسانی/فیس بک

کوئٹہ کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کی عدالت میں عدم پیشی پر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

احتساب عدالت دوئم میں مہرگڑھ کے ورثہ کی بحالی کی مد میں دیے گئے فنڈز میں 80 کروڑ کی مبینہ کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے موقع پر عدالت نے کیس میں نامزد سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کی عدم پیشی کی بنا پر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

کیس میں نواب اسلم رئیسانی کے ایک عزیز عبدالنبی رئیسانی کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے جبکہ کیس میں نامزد دیگر ملزمان نوابزادہ لشکری رئیسانی اور سابق سیکریٹری خزانہ دوستین جمالدینی کی عدالت میں حاضری سے استثنی کی درخواست پیش کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلی۔

عدالت نے مہر گڑھ کی تزئین اور بحالی کی مد میں فنڈز میں مبینہ کرپشن کیس کی سماعت 18 فروری تک ملتوی کر دی۔

corruption case

Nawab Aslam Raisani

Tabool ads will show in this div