ملتان:نوسربازخواتین گینگ سرگرم،لاکھوں روپےلوٹ لیےگئے

ملتان میں کئی ماہ سے نوسرباز خاتون گینگ سرگرم ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں واردات کرکےلاکھوں مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ چکی ہيں۔ پوليس تا حال ملزمان کو گرفتار کرنے ميں ناکام رہی ہے۔
ملتان ميں 2خواتین پر مشتمل نوسرباز گینگ سرگرم ہے۔ ان کا طریقہ واردارت یہ ہے کہ یہ دونوں خواتین کام کے بہانے گھروں ميں داخل ہوتی ہیں اور موقع ملتے ہی گھر کا صفایا کرکے فرار ہوجاتی ہیں۔ چورخواتین کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ریکارڈ ہوچکی ہے۔
نوسرباز گینگ کے خلاف شہر کےمختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں تاہم پولیس تاحال ان کو گرفتار نہ کرسکی ہے۔ایس پی انویسٹی گیشن ملتان عامرنیازی نےبتایا کہ پولیس کو ملزمان کے خلاف شواہد مل گئے ہیں اور جلد گرفتاری کےلیے پرامید ہیں۔
متاثرین نے پولیس کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ نوسربازخواتین کے خلاف فی الفورقانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ سادہ لوح شہری لٹنے سے بچ سکیں۔