کراچی میں نیو ایئر کا سیکیورٹی پلان جاری

مارکیٹیں 5 بجے بند ہوں گی
فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر

کمشنر کراچی نے نیو ایئر کے موقع پر شہر میں سیکیورٹی اقدامات، کرونا ایس او پیز اور ٹریفک کی روانی کیلئے جامع حکمت عملی جاری کردی ہے۔ ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے دفعہ 144 نافذ کیا جائے گا۔

کمشنر کراچی نوید احمد شیخ کی زیر صدارت نئے سال کے موقع پر سیکورٹی اور ٹریفک انتظامات کو موثر بنانے کے اقدامات کا جائز لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں نئے سال کے موقع پر تفریحی مقامات، اہم شاہراہوں اور پبلک مقامات پر شہریوں کے تحفظ اور سہولت کے پیش نظر سیکیورٹی اور ٹریفک کے خصوصی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ اہم شاہراہوں پر اسٹریٹ لائٹس کو روشن رکھنے اور دیگر ضروری شہری سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے اور سڑکوں پر کھلے مین ہولز بند کرنے کے لئے متعلقہ ادارے ترجیحی اقدامات کریں گے جبکہ شہریوں کی رہنمائی اور مدد کے لئے مختلف مقامات پر پولیس کے کیمپس قائم کیے جائیں گے جہاں ہنگامی ضرورت میں مدد کے لئے ایمبولینس، فائر ٹینڈرز دستیاب ہوں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نئے سال کا جشن منانے کے موقع پر ہوائی فائرنگ پر پابندی ہوگی۔ کمشنر کراچی ہوائی فائرنگ پر پابندی کا نوٹیفیکشن جاری کریں گے جبکہ کورونا کے پیش نظر یسٹورانٹس اورتجارتی مراکز کو پانچ بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنرز فیصلہ پر عملدرآمد کرائیں گے۔

نئے سال کے موقع پر اسپتالوں کو الرٹ کیا جائے گا تاکہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مدد کے لئے تیار رہیں۔

ہوائی فائرنگ، موٹر سائیکل پر کرتب بازی، سائلنسر کے ذریعے بے ہنگم شور اور ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے اور غیر ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ون اسد علی خان، ڈی آئی جی ٹریفک اقبال دارا، تمام ڈپٹی کمشنرز، تمام ڈی آئی جیز پولیس، پاکستان رینجرز، محکمہ صحت دیگر محکموں کے افسران اسسٹنٹ کمشنر جنرل کمشنر کراچی آفس، اعجاز حسین رند اور دیگ نے شرکت کی ۔کمشنر کراچی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا کے پھیلاو کے روکنے کے پیش نظر کورونا ایس او پیز پر عمل کریں۔

New year

New Year 2021

Tabool ads will show in this div