فردوس عاشق اعوان نظر بد سے کیسے بچتی ہیں؟

سماء سے گفتگو میں انکشاف
Dec 29, 2020

رپورٹ: محسن بلال

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ خود کو نظر بد سے کيسے بچاتی ہيں اور اپنے غصے پر قابو کيسے پاتی ہيں۔

سماء سے گفتگو کے دوران فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ وہ اپنے بائيں ہاتھ ميں جو انگوٹھی پہنی ہوئی ہیں یہ اس کا اثر ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید بتایا کہ ان کی انگوٹھی پر ایک نمبر 66 کندہ ہے جو ان کے لیے بہت خاص ہے۔ ان کا کہنا تھا 66 ان کا لکی نمبر ہے اور انگوٹھی انہیں نظر بد سے بچاتی ہے اور اس کی خاصیت یہ بھی ہے کہ یہ ان کے رویے پر بھی مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پتھر پہننے سےشخصیت اوررویے میں تبدیلی آتی ہے۔

معاون خصوصی نے بتایا کہ وہ کئی مرتبہ ایسی انگوٹھیاں گم کرچکی ہیں اس وجہ سے وہ جب بھی گھر جاتی ہیں تو ان کی والدہ سب سے پہلے یہ دیکھتی ہیں کہ انہوں نے انگوٹھی پہنی ہوئی ہے یا نہیں۔

FIRDOUS ASHIQ AWAN

Tabool ads will show in this div