عالمی شہرت یافتہ فرانسیسی فیشن ڈیزائنر انتقال کرگئے

پیئر کارداں کی عمر اٹھانوے برس تھی
Dec 29, 2020

عالمی شہرت یافتہ فرانسیسی فیشن ڈیزائنر پیئر کارداں انتقال کر گئے۔

اے ایف پی کے مطابق عالمی شہرت یافتہ فرانسیسی فیشن ڈیزائنر اور ارب پتی بزنس مین پیئر کارداں اٹھانوے برس کی عمر میں پیرس کے نواح میں انتقال کر گئے۔ انیس سو بائیس میں اٹلی میں پیدا ہونے والے کارداں کا پیدائشی نام پیئترو کونستانت کاردین تھا۔

کارداں کے اہل خانہ کے مطابق ان کا انتقال آج منگل 29 دسمبر کے روز فرانسیسی دارالحکومت پیرس کے نواح میں ایک ہسپتال میں ہوا۔

پئیر کارداں دو جولائی 1922ء کو اٹلی میں تریویزو کے علاقے میں پیدا ہوئے تھے اور ان کے والدین نے ان کا نام پیئترو کونستانت کاردین رکھا تھا۔

کارداں نے اپنے فیشن ہاؤس کی بنیاد 1950 میں رکھی تھی، جسے بعد کے عشروں میں اتنی ترقی ملی تھی کہ انہوں نے دنیا بھر میں اپنی کمپنی کی شاخوں اور فیشن ہاؤسز کی ایک پوری سلطنت کھڑی کر دی۔

Tabool ads will show in this div