بھارت میں نئےوائرس کےکیسز سامنے آنےلگے

ابتدائی طور پر 6افراد میں وائرس کی تصدیق
Dec 29, 2020
فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر
[caption id="attachment_2141979" align="alignnone" width="800"] فوٹو: ٹوئٹر[/caption]

کرونا وائرس کی نئی قسم کے کیسز برطانیہ کے بعد بھارت میں بھی سامنے آگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ابتدائی طور پر 6افراد میں تصدیق ہوئی ہے اور یہ تمام افراد حال ہی میں برطانیہ سے وطن واپس لوٹے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چند روز قبل لندن سے اپنے ملک پہنچنے والے 6 افراد میں کورونا وائرس کی نئی قسم کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد ان سب کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

بھارتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ بنگلورو، حیدرآباد اور پونا کی لیبارٹریز میں لیے گئے نمونوں میں برطانیہ میں سامنے آنے والے کرونا کے نئے وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

بھارتی وزارت صحت کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں وائرس کی نئی قسم کی تشخیص کے بعد بھارت نے برطانیہ سے پروازوں کو معطل کردیا تھا تاہم پابندی سے قبل ہی برطانیہ سے 33 ہزار سے زائد مسافر ملک میں داخل ہوچکے ہیں۔

برطانیہ سے بھارت پہنچنے والے تمام افراد کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 114میں کرونا کیسز مثبت آئے۔

واضح رہے کہ امریکا کے بعد بھارت کرونا سے متاثر ہونے والا دوسرا بڑ ملک ہے جہاں مہلک وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 1کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1لاکھ 48 ہزار سے زائد ہے۔

Tabool ads will show in this div