سال2020 سونیا حسین کوجینے کی وجہ دے گیا

نیویارک میں موجودسونیا کابھانجی سے اظہارمحبت
تصویر:سونیاحسین/انسٹاگرام

اداکارہ سونیا حسین نے بھانجی منساء کواپنے جینے کی وجہ قرار دیتے ہوئے ہوئے محبت کا اظہار کیا ہے۔

سونیا ان دنوں نیویارک میں اپنی بہن کے پاس موجود ہیں اورمداحوں کو سوشل میڈیا پر اپنی سرگرمیوں سے آگاہ رکھتی ہیں۔

انسٹاپوسٹ میں سونیا نے بھانجی کے ساتھ دلکش تصاویر شیئرکیں جن میں منساء کوگوٹے کناری سے سجے سرخ لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔

 
 
 
View this post on Instagram

A post shared by Sonya Hussyn Bukharee (@sonyahussyn)

سونیا نے کیپشن میں لکھا ''سال 2020 بہت مشکل تھا لیکن اللہ کا شکر ہےاس نے مجھے جینے کی ، مہربان اورشکر گزار رہنے کی ایک اور وجہ دی"۔

بھانجی کیلئے اپنے پیارکااظہارکرنے والی سونیا نے مزید لکھا '' منساء میری گڑیا، میری شہزادی تم میرے لیے اب تک کا سب سے بہترین تحفہ ہو، بےشک بیٹیاں نعمت ہوتی ہیں اورمیں بہت خوش قسمت ہوں کہ تم میری زندگی میں ہو'' ۔

اگلی پوسٹ میں سونیا نے منساء کیلئے یہ خوبصورت ڈریس تیار کرنے والے فیشن ڈیزائنر عاصم جوفا کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا '' میری دلہن، منساء سید۔ آخری لمحات میں انتظام کرنے کیلئے شکریہ عاصم جوفا، آپ کی اب تک کی سب سے کیوٹ ماڈل یہ رہی ''۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ 10 نومبر کو سونیا نے اپنی بھانجی کی پیدائش کی خوشخبری فالوورز کو سناتے ہوئے تصاویر اور ویڈیوز شیئرکی تھیں۔

سونیا حسین ان دنوں 2 ڈرامہ سیریلز میں نظرآرہی ہیں، ڈرامہ '' سراب '' میں سونیا کا کردار ایک ایسی لڑکی کا ہے جسے ذہنی مسائل کا سامنا ہے۔

سراب کے علاوہ سونیا کا آن ائر ڈرامہ ''محبت تجھے الوداع '' ہے جس کی مرکزی کاسٹ میں ان کے علاوہ منشاپاشا اور زاہد احمد شامل ہیں۔ ڈرامے کی کہانی متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے شادی شدہ جوڑے کے گرد گھومتی ہے جہاں بیوی پیسوں کی لالچ میں اپنے شوہر کی شادی اس کی امیر باس سے بخوشی کروا دیتی ہے۔

ڈرامے کاٹیزر دیکھنے کے بعد بیشتر سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا تھا کہ کہانی بالی ووڈ فلم '' جدائی'' سے چرائی گئی ہے جو سال 1997 میں ریلیزہوئی تھی۔

Sonya Hussain

Sonya Hussyn

Tabool ads will show in this div