پنجاب میں مچھرخطرےکانشان بن گیا،مزید52افرادمیں ڈینگی کی تصدیق

ویب ڈیسک:
لاہور : پنجاب میں مچھر خطرے کا نشان بنتا جا رہا ہے۔ پنجاب میں مزید 52 افراد میں ڈینگی کے وائرس کی تصدیق کی گئی ہے، جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1987 ہوگئی۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق آٹھ مریضوں کا تعلق راول پنڈی سے، جب کہ 39 مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔ محکمہ صحت پنجاب  نے خبردار کیا ہے کہ روزبروز ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ خطرے کی علامت ہے۔ موسم سرد ہونے کے باوجود پنجاب میں ڈینگی کے حملے تیز ہوگئے ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ 52 نئے مریض سامنے آئے، جس کے بعد پنجاب میں مجموعی طور پر ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1987 ہو گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عوام کو ڈینگی کے خلاف ٹھوس بنیاوں پر اقدامات کرنے ہونگے اور اپنی ارد گرد کی جگہوں کو صاف کرنا ہوگا۔ سماء

میں

کی

transport

Charlie Hebdo

Musharraf

Supreme Court

Tabool ads will show in this div