اسلام آباد: پیرعادل شاہ 43ووٹ لیکر 3ماہ کیلئے میئر منتخب

ن لیگ کے میئر انصرعزیز نے اکتوبرمیں استعفیٰ دیدیا تھا
Dec 28, 2020
فوٹو : آن لائن
فوٹو : آن لائن
[caption id="attachment_2141224" align="alignnone" width="797"] فوٹو : آن لائن[/caption]

ميئر اسلام آباد کا انتخابی معرکہ نون ليگ نے مار ليا، پير عادل شاہ 43 ووٹ حاصل کرکے 3 ماہ کيلئے ميئر منتخب ہوگئے۔ پی ٹی آئی کے ملک سجاد کو 26 ووٹ ملے۔ عادل شاہ کہتے ہیں کہ وفاقی دارالحکومت کے باسیوں کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے اپنے عہدے کی میعاد مکمل ہونے سے 5 ماہ قبل اکتوبر میں یہ کہہ کر استعفیٰ دیدیا تھا کہ حکومت ان کے اختیارات میں مداخلت کررہی ہے۔

میئر اسلام آباد کیلئے مسلم لیگ ن کے پیر عادل شاہ اور پاکستان تحریک انصاف کے ملک سجاد کے درمیان مقابلہ تھا، تاہم ايک بار پھر اسلام آباد کی ميئر شپ ن لیگ کو مل گئی۔

ن لیگ کے پیر عادل شاہ واضح برتری سے وفاقی دارالحکومت کے میئر منتخب ہوگئے، انہوں نے ملک سجاد کے 26 ووٹوں کے مقابلے میں 43 ووٹ حاصل کئے۔

اسلام آباد کے کل 73 يو سی چيئرمينز میں سے 69 نے ووٹ کاسٹ کئے، رحمت مسیح بیمار، چوہدری نعیم گجر مستعفی ہونے اور راجہ ذوالقرنین بيرون ملک ہونے کے باعث ووٹ نہ ڈال سکے، اظہر محمود نے آزاد حيثيت سے ميئر کا منصب حاصل کرنے کی دوڑ ميں شموليت تو اختيار کرلی تاہم کاميابی کے امکان نظر نہ آئے تو اپنا ووٹ بھی پول نہیں کیا۔

نو منتخب ميئر کی مدت مارچ 2021ء ميں ختم ہو جائے گی۔ پير عادل شاہ کہتے ہيں 3 ماہ ميں شہر کی ترقی کيلئے زيادہ سے زيادہ کام کرکے دکھاؤں گا، اپنے ادارے ایم سی آئی کو مزید با اختیار بنائیں گے۔

PIR ADIL SHAH

Tabool ads will show in this div