دو مئی آپریشن،کمیشن کے سامنے ڈی جی آئی ایس آئی کا بیان ریکارڈ

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : ایبٹ آباد کمیشن کے اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی کا تفصیلی بیان قلمبند اور  واقعہ کے بارے میں ان سے معلومات حاصل کی گئی ہے۔
جسٹس (ر) جاوید اقبال کی سربراہی میں ایبٹ آباد کمیشن کے اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی احمد شجاع پاشا کا تفصیلی انٹرویو قملمبد کیا گیا اور ان سے ایبٹ آباد واقعہ کی معلومات حاصل کی گئی ہیں۔
اسامہ بن لادن کی بیویوں اور بیٹیوں کے بیانات مکمل کرنے بعد کمیشن نے انہیں پاکستان چھوڑنے کی اجازت دے دی۔

کمیشن نے ڈاکٹر شکیل آفریدی پر پاکستان کے خلاف سازش اور بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈاکٹر شکیل آفریدی پر اسامہ کی تلاش میں سی آئی اے سے تعاون کا الزام ہے۔
کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کا کمپاونڈ مقامی سول انتظامیہ کے حوالے کیا جائے۔ کمیشن اجلاس میں سابق آئی جی عباس خان،اشرف جہانگیر قاضی، اور لیفٹیننٹ جنرل ر ندیم احمد نے شرکت کی۔ سماء

کے

کا

جی

آئی

ایس

ڈی

بیان

nyt

october

Tabool ads will show in this div