شادی کی پہلی سالگرہ پراقراء عزیز کااقرار

اس جوڑی کی شادی گزشتہ سال کراچی میں ہوئی تھی
فائل فوٹو

شوبزکی معروف جوڑی یاسرحسین اوراقراء عزیزآج اپنی شادی کی پہلی سالگرہ منا رہے ہیں۔

اس خاص دن پر اقراء نے یاسر کو مبارکباد دیتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ اپنی نصف بہتر کیلئے کس قدر اہمیت رکھتے ہیں۔

انسٹا گرام پر اقراء نے ایک خوبصورت تصویر شیئرکی جس میں وہ یاسر کے ہاتھ پربوسہ دے رہی ہیں۔

اقراء نے کیپشن میں لکھا '' تم میرے لیے اتنے خاص ہوجس کا اظہارلفظوں میں نہیں کیا جاسکتا۔ تم نے مجھے بہت زیادہ پیاردیا اورخیال رکھا۔ تم میرے ساتھی ، میرے دوست، میرے سب کچھ ہوجس نے مجھے دنیا کو ایک نئے طریقے سے دیکھنا سکھایا۔ میری زندگی تم سے مثبت ہے، ہمیشہ مسکراتے اور جگمگاتے رہو۔ آئی لو یو''۔

پوسٹ کے کیپشن میں اقراء نے تصویر کی مناسبت سے یاسر پریہ بھی واضح کیا کہ میں ہمیشہ تمہارے ہاتھ پربوسہ دینے کیلئے موجود رہوں گی۔

یاسر اور اقراء کی شادی 28 دسمبر 2019 کو کراچی میں ہوئی تھی۔

لکس اسٹائل ایوارڈز2019 کی تقریب کے دوران دوستی کے رشتے کو منگنی کے بندھن میں باندھنے والے یاسر حسین نے اقراء کو پروپوز کرنے کے بعد انہیں گلے لگا کر بوسہ دیا تھا ۔ ویڈیو وائرل ہونے پر دونوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا لیکن شوبزساتھیوں سمیت بہت سوں نے اس جوڑی کا دفاع بھی کیا۔

اقراء جلد ڈرامہ سیریل ” رقیب سے” میں نظر آئیں گی جسے ایوارڈ یافتہ ڈرامہ نگار بی گل نے تحریر کیااور ہدایتکار کاشف نثارہیں۔ اقراء کے علاوہ نعمان اعجاز، فریال محمود ، حدیقہ کیانی اورثانیہ سعید بھی کاسٹ کا حصہ ہیں۔ حدیقہ کیانی اس ڈرامے سے ایکٹنگ ڈیبیو کررہی ہیں۔

Yasir Hussain

wedding anniversary

IQRA AZIZ

Tabool ads will show in this div