شاہد خاقان عباسی نجی ایئرلائن سے امریکا روانہ

حکومت نے 15دن کیلئے نام ای سی ایل سے نکالا
فوٹو: آن لائن
فوٹو: آن لائن
[caption id="attachment_2140674" align="alignnone" width="800"]Shahid Khaqan فوٹو: آن لائن[/caption]

سابق وزیراعظم  شاہد خاقان عباسی اپنی ہمشیرہ اور بہنوئی کی عیادت کے لیے نجی ایئرلائن سے امریکا روانہ ہوگئے۔

شاہد خاقان عباسی امریکا میں 2 ہفتے تک قیام کریں گے۔

حکومت نے شاہد خاقان کی درخواست پر 15 دن کے لیے نام ای سی ایل سے نکالا ہے۔ انہوں نے درخواست بتایا ہے کہ ان کی بہن اور بہنوئی کو کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے اور انہیں انتہائی نگہداشت والے یونٹ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

سابق وزیراعظم کے خلاف ایل این جی ریفرنس کیس چل رہا ہے جس کی وجہ سے انکا ای سی ایل میں موجود ہے۔ یکم نومبر کو شاہد خاقان پر فرد جرم عائد ہوئی تھی اور انہوں نے صحت جرم سے انکار کردیا تھا۔

Tabool ads will show in this div