مرحوم والد کیلئے سارہ خان کی جذباتی پوسٹ
چند روزقبل والد کے انتقال کا صدمہ سہنے والی اداکارہ سارہ خان نے مرحوم والد کیلئے جذباتی پیغام شیئرکرتے ہوئے دُعا کی درخواست کی ہے۔
سارہ خان کے والد جمعہ 25 دسمبرکی شب انتقال کرگئے تھے جس کی اطلاع مداحوں کو اداکارہ کی شادی کی تقریب کی فوٹوگرافی کرنے والے عبدالصمد ضیاء نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پردیتے ہوئے لکھا تھا '' دل توڑ دینے والی خبر، سارہ خان کے والد انتقال کرگئے۔ اللّہ تعالیٰ سارہ اور اُنکے اہلخانہ کو مشکل گھڑی میں صبر عطا کرے، آمین''۔
View this post on Instagram
اب سارہ نے والد کی یاد میں انسٹاگرام پر ایک پینٹنگ شیئر کی ہے جس میں لوگ اپنے پیاروں سے گلے مل رہے ہیں ، خصوصا بچے اپنے والدین کے گلے لگ کر نہایت خوش دکھائی دے رہے ہیں۔ پس منظرمیں قبریں بھی نمایاں ہیں۔
اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں کا آغاز قرآںی آیت سے کیا" ترجمہ اے میرے رب! میرے والدین پر رحم فرما جیسا کہ انہوں نے بچپن میں مجھے(رحمت و شفقت سے) پالا تھا" ۔
View this post on Instagram
پینٹنگ کے حوالے سے سارہ نے لکھا "یہ پینٹنگ جنت کے اولین لمحات کہلاتی ہے، میں اس دن کی شدت سے منتظرہوں جب ہم (والدین) دوبارہ ایک ساتھ ہوں گے، پلیز میرے ماما اور بابا کو اپنی دعاوں میں یاد رکھیں"۔
سارہ خان اور گلوکار فلک شبیرکے اچانک شادی کرنے سے دونوں کے مداحوں کو خاصی حیرت ہوئی تھی، 14 جولائی کو منگنی کے اعلان کے بعد اگلے ہی روز شادی کی تقریبات کا آغاز ہوا اور دونوں نے 17 جولائی کو کراچی میں زندگی کے نئے سفر کاآغاز کیا تھا۔