کل کے جہادی آج کے دہشت گرد بن چکے ہیں،شہبازشریف

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
لاہور : پنجاب حکومت نے سانحہ راول پنڈی پر آرپی او راول پنڈی کو معطل کرکے شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ادھر وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ واقعہ کے ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت لاہور میں اجلاس ہوا جس میں راول پنڈی واقعہ کے بعد کی صورت حال پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریجنل پولیس آفیسر راول پنڈی کو معطل کرکے اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا جائے۔ اس سے پہلے وزیراعلیٰ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکاء سے خطاب بھی کیا۔

خطاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سانحہ راول پنڈی پاکستان پر ایک بدنما داغ ہے۔ دہشت گردی کا ناسور ختم کیے بغیر ترقی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ کل کے جہادی آج کے دہشت گرد بن چکے ہیں، سماجی و معاشی ترقی سے انتہا پسندانہ رجحانات پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ سماء

کے

tests

آج

Tabool ads will show in this div