ایاساکی پی آئی اےکو پروازوں کی عارضی بحالی سے معذرت

یورپی یونین سیفٹی ایجنسی سے اجازت مانگی تھی
Dec 27, 2020
[caption id="attachment_1892927" align="alignnone" width="800"]PIA. UAE, FLIGHT OPERATION فوٹو: اے ایف پی[/caption]

یورپی یونین سیفٹی ایجنسی نے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کو پروازوں کی عارضی بحالی سے معذرت کرلی۔

ایاسا کی جانب سے پی آئی اے کو لکھا گیا خط موصول ہوا ہے۔

خط میں لکھا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے تک عارضی یا مشروط اجازت کی ایاسا قانون میں گنجائش نہیں۔ ہمارے ماہرین حفاظتی انتظام کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لے رہے ہیں اور پروازوں کی بحالی کے لیے سی اے اے کا سیفٹی آڈٹ ناگزیر ہے۔

خط میں مزید لکھا ہے کہ سی اے اے سرٹیفیکیشن اور نگرانی کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا پہلو نمایاں ہے اور یہی وجوہات پی آئی اے کے یورپ میں فضائی آپریشن کی معطلی کا باعث بنیں۔

پی آئی اے نے یورپی یونین سیفٹی ایجنسی سے پروازوں کی عبوری اجازت مانگی تھی۔

واضح رہے کہ تین ہفتہ قبل پاکستانی پائلٹس کے مشکوک لائسنس کے معاملے پر یورپی کمیشن نے برطانیہ اور یورپ کے لیے پاکستانی طیاروں کی پروازوں پر فی الحال پابندی اٹھانے سے انکار کیا تھا۔

یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے بھی پی آئی اے کے اقدامات غیر تسلی بخش قرار دے دییے تھے۔

EASA

Tabool ads will show in this div