سابق صدر پرویز مشرف کو سزا دینا عدالت کا کام ہے،پرویز رشید

Nov 30, -0001

ویب ڈیسک:
اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کو تمام کیسز میں ضمانت ہوچکی ہے، ان کو سزا دینے کا کام عدالت کا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفت گو میں وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ اگر سابق صدر پرويز مشرف ملک سے باہر چلے جاتے تو حکومت کا گریبان پکڑا جاتا، پرویز مشرف کی تمام کیسز میں ضمانت ہوگئی ہے، تاہم پرويز مشرف کو سزا دینا عدالت کا کام ہے، چند روز مزید صبر کرتے تو مشرف صاحب ملک سے باہر جا چکے ہوتے، اگر مشرف باہر چلے جاتے تو حکومت کا گریبان پکڑا جاتا۔ حکومت پاکستان مشرف کیس میں خود مدعی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قانون اپنا راستہ خود اختیار کرے گا، عدالت میں ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کردی ہے۔ سابق صدر مشرف کے خلاف آئین سے غداری کا مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔ سانحہ راول پنڈی سے متعلق وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سانحہ سے متعلق میڈیا نے ذمہ داری کا ثبوت دیا، سانحہ راول پنڈی کيلئے الفاظ کے چناؤ میں ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، اس پر میڈیا لائق تحسین ہے۔ سماء

کا

کو

birthday

retires

judge

european

Tabool ads will show in this div