ماہرہ خان کا لیجنڈ اداکارہ مرینہ خان کیلئے جذباتی پیغام

ماہرہ نےلیجنڈ اداکارہ کوسالگرہ کی مبارکباد بھی دی
Dec 26, 2020

اداکارہ ماہرہ خان نے معروف اداکارہ مرینہ خان کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے خراج تحسین پیش کیا، دونوں اداکارائیں ان دنوں مشعادی نامی ایک نئے کمرشل میں ایک ساتھ کام کررہے ہیں۔

لیجنڈ اداکارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے پہلے ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام پر نئے کمرشل "مشہدی" کی ویڈیو بھی شیئر کی جس میں مرینہ خان بھی موجود ہیں۔

ماہرہ خان نے مرینہ خان کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ دنیا کے لئے مرینہ خان پاکستان کی ہردل عزیز و معروف اداکارہ ہیں لیکن ماہرہ کے نزدیک اس انڈسٹری میں مرینا ان کی پہلی دوست ہیں۔

ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ مرینہ اور ان کے شوہر پہلے افراد تھے جنہوں نے ماہرہ کو انڈسٹری میں خوش آمدید کہا، لاشعوری طور پر آج میں جو بھی ہوں اس میں ان کا بہت بڑا حصہ لیا۔

اداکارہ نے کہا کہ میں جس طرح سے اپنے آپ کو دیکھتی ہوں، جس طرح میں اپنے جونیئرز اور سینئرز کے ساتھ کام کرتی ہوں، جس طرح سے میں اپنی کامیابی اور ناکامی کا سامنا کرنے کی کوشش کرتی ہوں وہ اس وجہ سے ہے کہ میں آپ کے گھر بہت وقت گزارا ہے ،وہ ایک ایسا گھر ہے جو ہمیشہ سب کے لئے کھلا رہتا ہے جہاں میری دلچسپ لوگوں سے ملاقات ہوئی۔

ماہرہ نے مزید لکھا کہ میں زندگی بھر آپ دونوں کی مشکور رہوں گا مجھے آپ دونوں سے محبت ہے آپ کو سالگرہ مبارک ہو ۔

Marina Khan

Tabool ads will show in this div