مولاناطارق جمیل کا کروناوائرس سے صحتیاب ہونے کے بعد ویڈیوپیغام

لوگوں سے احتیاط اور ایس اوپیز پر عملدرآمدکی اپیل

معروف عالم دین اور مبلغ مولانا طارق کرونا وائرس سے مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے۔ بیماری سے نجات ملنے کے بعد اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے لوگوں سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

مولانا طارق جمیل کا کرونا وائرس سے صحتیاب ہونے کے بعد ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ پہلی لہر کے دوران ویڈیو جاری کی تھی تاہم اس وقت نہیں پتہ تھا کہ یہ وباء کیسی ہے، اس بیماری کی وجہ سے مجھے 10 دن اسپتال میں رہنا پڑا۔

مولانا طارق جمیل ویڈیو ریکارڈ کراتے ہوئے بھی کافی کمزور نظر آرہے ہیں، ان کی آواز بھی کافی دھیمی اور سانس پھولا ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری آپ سب سے اپیل ہے کہ یہ ایک بلا اور آفت ہے، اللہ کی طرف سے امتحان ہے، ایس او پیز کا خیال کریں، ماسک کے بغیر باہر نہ نکلیں، سماجی فاصلے کا خیال رکھیں۔

مزید جانیے : مولانا طارق جمیل کرونا وائرس میں مبتلا، اسپتال میں داخل

انہوں نے بتایا کہ بڑی عمر کے لوگوں کو لپیٹ میں لے لیتا ہے، اسپتال میں تھا تو کئی جنازے اٹھ رہے تھے، میری درخواست ہے کہ اس وباء کا خیال کریں، جان کی حفاظت فرض ہے۔

پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید 63 اموات کے بعد مرنے والوں کی تعداد 9 ہزار 816 ہوگئی ہے۔

MAULANA TARIQ JAMEEL

COVID-19

Tabool ads will show in this div