کراچی:اے وی ایل سی نے کباڑیوں کی رجسٹریشن شروع کردی

گاڑیوں اور پرزوں کی چوری میں کمی متوقع

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/12/KABI-REGISTRATION-KHI-PKG.mp4"][/video]

کراچی میں گاڑیوں اور پرزوں کی چوری روکنے کیلئے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے پرانے سامان کی خرید و فروخت کرنیوالوں کی رجسٹریشن کا آغاز کردیا۔

اے وی ایل سی کا کہنا ہے کہ ایک 20 رکنی ٹیم بنادی گئی ہے جو شہر بھر کی مارکیٹوں کے دکانداروں کا اندراج کررہی ہے، اب تک 2 ڈسٹرکٹس کا ڈیٹا جمع کیا جاچکا ہے۔ اس حوالے سے ویری فکیشن ٹیم نے ہفتے کو اورنگی ٹاؤن کی کباڑ مارکیٹ کا دورہ کرکے دکانداوں کا اندارج کیا، دکانداروں کے شناختی کارڈ اور موبائل نمبر بھی حاصل کئے جارہے ہیں۔

اے وی ایل سی نے توقع ظاہر کی ہے کہ اس رجسٹریشن کے ذریعے گاڑیوں کی چوری اور مسروقہ سامان کی فروخت میں کمی آئے گی۔

AVLC

Tabool ads will show in this div