شہزاد رائےکی سدابہارشخصیت کارازکھل گیا

معروف گلوکاراور سماجی کارکن شہزاد رائے کی شخصیت اکثرزیربحث رہتی ہے کیونکہ گلوکار پربڑھتی عمرکے اثرات نظر نہ آنے کا راز جاننا ہمیشہ سے ان کے مداحوں کی خواہش رہی ہے۔
گزشتہ روز25 دسمبرکو شہزاد رائے نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دوران سفر اپنی ایک ویڈیو شیئرکرتے ہوئے روڈ سیفٹی کے حوالے سے پیغام جاری کیا۔
Yes he's wonderful, but are we just going to ignore the fact that he devours twenty innocent souls every day to maintain his immortality??? https://t.co/kUWy1S5soJ
— Zarrar Khuhro (@ZarrarKhuhro) December 25, 2020
گلوکار 25 دسمبر کواسلام آباد جاتے ہوئے موٹروے پرروکے گئے تھے کیونکہ پولیس نے زیادہ دھند ہونے کے باعث موٹروے بند کردیا اور دیگر لوگوں کی طرح ہے وہ بھی پھنسے ہوئے تھے۔ ویڈیو پیغام میں شہزاد رائے نے موٹر وے پولیس کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انتظار کرنا کبھی نہ پہنچنے سے بہترہے۔
شہزاد رائے کے اس ویڈیو پیغام کو بیحد سراہا گیا لیکن ساتھ ہی ایک ہی بار شہزار رائِے پر عمر کے اثرات نظرنہ آنے پربحث کا آغاز ہوگیا ، ٹوئٹرصارفین نے گلوکار کی عمراور سدا بہار حسن پ دلچسپ تبصرے شروع کردیے۔
ان صارفین میں معروف صحافی ضرارکھوڑو کا نام بھی شامل تھا جنہوں نے 43 سالہ گلوکار کی سدا بہار شخصیت کاراز اپنے ہی انداز میں بتاتے ہوئے شہزاد رائے پرویمپائرہونے کا الزام عائد کردیا۔
سال 1995 میں گلوکاری کے کیریئرکاآغاز کرنے والے شہزاد رائے سماجی خدمات میں بھی پیش پیش رہتے ہیں۔
تمغہ امتیازحاصل کرنے والے شہزاد رائے چل پڑھا اور واسو اور میں جیسے پراجیکٹ کے ذریعے ملک میں تعلیم کی کمی اور غربت جیسے مسائل اجاگرکرتے رہتے ہیں۔