کروناوائرس: دنیابھر میں اموات17لاکھ 57ہزار ہوگئیں

متاثرين کی تعداد 8کروڑ سے تجاوز کرگئی
Dec 26, 2020

دنیا بھر میں کرونا وائرس سے 17لاکھ 57 ہزار سے زائد اموات ہوگئیں جبکہ متاثرين کی تعداد 8کروڑ سے تجاوز کرگئی۔

امريکا ميں کرونا وائرس سے 1کروڑ 92 لاکھ افراد وائرس کا شکار ہوگئے جبکہ کرونا کی نئی قسم ست متاثرہ افدراد کی تعداد 22لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

امریکا میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 3لاکھ 38 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، صرف کرسمس کے دن 98ہزار سے زائد کيسز رپورٹ ہوئے جبکہ 1ہزار افراد لقمہ اجل بنے۔

برطانیہ میں نئےوائرس کےبعد کیسز میں تیزی آگئی ایک روز میں 32ہزار نئے کيسز ريکارڈ ہوئے۔

دوسری جانب امريکا کی برطانيہ سے آنے والوں کیلیے نئی شرائط عائد کردی ہے جس کے تحت برطانيہ سے امريکا کی طرف سفر کرنے والے افراد کو امريکا ميں داخلے کے ليے کورونا ٹيسٹ رپورٹ دکھانا ہوگی۔

امریکا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے پر عملدرآمد آئندہ پير سے شروع ہوجائے گا۔

سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے بھی کرونا ويکسين لگوالی ہے جبکہ سعودی شہزادے نے شہريوں کو بہترين سہوليات فراہم کرنے کی ہدايت بھی کردی ہے۔

Coronavirus Cases

COVID VACCINE

Tabool ads will show in this div