کوئٹہ،مختلف علاقوں میں مسافروں کی حفاظت کیلئےکمانڈوزتعینات
اسٹاف رپورٹ
کوئٹہ : بلوچستان میں کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں مسافروں کے تحفظ کیلئے اے ٹی ایف کمانڈوز تعینات کر دئیے گئے ہیں۔
ریلوے پولیس کے ترجمان کے مطابق ابتدائی طور پر ریلوے پولیس کے تیس کانسٹیبلز اور سپاہیوں کو اے ٹی ایف کمانڈوز کی ٹریننگ دی گئی ہے، جنہیں کوئٹہ اور سبی سمیت مختلف اسٹیشنز پر تعینات کیا جائے گا،
کمانڈوز ریلوے اسٹیشنز پرٹرینوں کی روانگی سے پہلے الڑٹ رہیں گے، جب کہ دس کمانڈوز پر مشتمل اسکوارڈ مسافروں کے تحفظ کیلئے ٹرینوں کیساتھ ہی روانہ کئے جائیں گے۔ ترجمان کے مطابق سیکیورٹی کو مزید مربوط بنانے کیلئے دیگر اہلکاروں کو بھی ٹریننگ دی جائے گی۔ سماء