لاہورفیکٹری جائے حادثہ پر ایک اورمعجزہ،نوجوان خود زندہ نکل آیا

Building Collapse Man Rescue Lhr 06-11 لاہور : لاہور میں زمین بوس ہونے والی فیکٹری کے ملبے سے تقریباً 50 گھنٹے بعد نوجوان کو زندہ نکال لیا گیا۔ زندہ نکالے جانے والے نوجوان کا نام شاہد اور عمر  اٹھارہ سال ہے، نوجوان کو ابتدائی طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسی کو کہتے ہیں جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں زمین بوس ہونے والی فیکٹری کے ملبے سے ایک اور شخص کو زندہ نکال لیا گیا، زندہ نکالے گئے شخص کی عمر18سے 20سال ہے، اس موقع پر حیرت انگیز منظر دیکھنے میں آیا، کہ اٹھارہ سالہ نوجوان کو امدادی کارکنوں یا آرمی کے جوانوں نے نہیں نکلا بلکہ نوجوان راستہ ملنے پر خود پچاس گھنٹے سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد اپنی مدد آپ کے تحت منوں من وزنی ملبے سے نکل آیا۔ نوجوان کی ہمت اور بہادری دیکھ کر جائے حادثہ پر موجود لوگوں نے واشگاف الفاظ میں اللہ ہو اکبر کے نعرے لگائے اور نوجوان کو باہر نکلنے میں مدد دی۔ اس موقع پر کئی افراد کی آنکھوں سے فرد جذبات سے آنسو بھی نکل آئے۔ آپریشن انچارچ ڈی سی او لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے میڈیا سے گفت گو میں بتایا کہ نوجوان شاہد بالکل ٹھیک ہے، وہ باتیں بھی کر رہا ہے، جیسے ہی ملبہ ہٹایا گیا شاہد لنگڑاتا ہوا باہر آگیا، اس نے ریسکیو اہلکاروں کو خود اپنا نام بتایا، وہ زمین بوس ہونے والی فیکٹری میں مزدور تھا۔ ڈی سی او کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کہ مزید افراد کو بھی زندہ نکالا جائیگا، زندہ نکالے گئے افراد کی تعداد 103ہوگی ہے، نوجوان شاہد سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ نوجواب کو نکالنا نہیں پڑا، بلکہ وہ خود باہر آیا، زندہ نکلنے والا شخص اپنے پاؤں میں تکلیف بتا رہا تھا، مزید لوگوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ واضح رہے کہ چار نومبر بدھ کی شام کو لاہور کے علاقے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کے علاقے میں تین منزلہ فیکٹری زمین بوس ہوگئی، جس کے بعد اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 38 تک جا پہنچی ہے۔ سول ڈیفنس، پاک آرمی، ریسکیو 1122 اور دیگر ٹیمیں ملبہ ہٹانے اور دبے افراد کو نکالنے میں مدد دے رہی ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق آخری مزدور کے ملنے تک آپریشن جاری رہے گا۔ فیکٹری مالک کے خلاف کارروائی کا فیصلہ تحقیقاتی رپورٹ سامنے آنے کے بعد وزیر اعلیٰ کریں گے۔ سماء

PUNJAB

rescue operation

Deathtoll

BUILDING

Effecties

Factory Collapse

1122

Relief Operation

sundar industrial estate

Tabool ads will show in this div