مزار قائد پر گارڈ کی تبديلی کی پروقار تقريب

سیکیورٹی کی ذمہ داری پاکستان ملٹری اکیڈمی کیڈٹس کے حوالے
Dec 25, 2020

PTV Mazar e Quaid 25-12

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/12/PTV-Mazar-e-Quaid-25-12.mp4"][/video]

قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کے موقع پر کراچی میں مزار قائد پر گارڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جس میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزار قائد کی سیکیورٹی کی ذمہ داری سنبھال لی۔

تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی میجر جنرل عمر احمد بخاری تھے۔

میجر جنرل عمر احمد بخاری نے کل ڈی جی رينجرز سندھ کی کمان میجر جنرل افتخار حسین چوہدری کے حوالے کی اور کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی کا عہدہ سنبھالا تھا۔

میجر جنرل عمر بخاری نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ تقریب میں 6 ليڈی کيڈٹس سميت 78 کيڈٹ شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی 73 ویں سالگرہ ملک بھر میں آج انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

حکومت پاکستان کی طرف سے جاری نیا سیاسی نقشہ 4 اگست کے سیاسی نقشے کا پوسٹل ڈاک ٹکٹ تیار۔ نیا ڈاک ٹکٹ آج جاری کیا جائے گا۔ ٹکٹ پر کشمیر کے بارے میں تاثرات بھی درج کیے گئے۔

Tabool ads will show in this div