شمالی وزیرستان میں حملہ، سیکیورٹی اہلکار شہید، 2 ملزمان ہلاک

واقعے میں 7سیکیورٹی اہلکار اور 10دہشت گرد زخمی بھی ہوئے
Dec 24, 2020

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید اور 7 زخمی ہوگئے۔ فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 ملزمان ہلاک اور 10 زخمی ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات شمالی وزیرستان کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا گیا، واقعے میں 37 سالہ نائیک یاسین شہید ہوگیا جبکہ 7 جوان زخمی بھی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کیخلاف بھرپور جوابی کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 10 زخمی بھی ہوئے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے ملزمان کی تلاش کی سرچ آپریشن شروع کردیا، شہید اہلکار کی میت اور زخمیوں کو قریبی ہیڈ کوارٹر منتقل کردیا گیا۔

مزید جانیے: آواران میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن، لانس نائیک شہید

چند روز قبل بلوچستان کے علاقے آواران میں بھی سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ کے دوران 10 شدت پسند مارے گئے تھے۔

north waziristan

Tabool ads will show in this div