پاکستان میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

فی تولہ نرخ میں 200روپے بڑھ گئے
Dec 24, 2020

Gold

پاکستان میں سونے کی قیمت 200 روپے فی تولہ جبکہ عالمی مارکیٹ میں 7 ڈالر فی اونس بڑھ گئی۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (جمعرات کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ 200 روپے اضافے سے ایک لاکھ 12 ہزار 750 روپے اور 10 گرام سونا 172 روپے مہنگا ہوکر 96 ہزار 665 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین تک پہنچ گئی تھی۔

کرونا وائرس کی وباء کے دوران لوگوں کا سرمایہ کاری کیلئے رجحان سونے کی جانب رہا، جس کی وجہ سے دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان تھا تاہم کرونا ویکسین کی مؤثر دوا کی تیاری کی خبروں کے بعد سونے کے نرخ میں کمی نظر آئی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 7 ڈالر اضافے سے 1873 ڈالر کا ہوگیا۔ کچھ عرصہ قبل انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئے تھے۔

صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی کے نرخ 1260 روپے جبکہ دس گرام 1080 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 25.77 ڈالر کی ہوگئی۔

پاکستان میں یکم جولائی 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے جبکہ یکم جنوری 2020ء کو 88 ہزار 150 روپے تھے۔

Gold Rate

Tabool ads will show in this div