بلاول بھٹو نےملیرایکسپریس وے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

ایکسپریس وے کی لمبائی 38.50 کلومیٹرہے
Dec 24, 2020
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/12/Bilawal-On-Resignation-Sot-24-12.mp4"][/video]

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملیر ایکسپریس وے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ ملیر ایکسپریس وے کی لمبائی 38.50 کلومیٹرہے۔

ملیرایکسپریس وے کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر کچھ نہیں کرسکتے تو وزیراعظم استعفیٰ دے کر گھرجائیں، معلوم نہیں کہ وزیراعظم کی ٹریننگ کب ختم ہوگی۔ وزیراعظم کے پاس عوام کےمسائل کا کوئی حل نہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کہا کہ کشمیر پر تاریخی حملہ ہوااوروزیراعظم کہتاہے"کیاکروں"، حیران ہوں وزیراعظم کیسےکہہ سکتا ہے"میں کیاکروں"، وزیراعظم میں ملک کو چلانے کی کوئی صلاحیت نہیں، جب کوئی ٹریننگ نہیں کی تو کے پی کے میں کیا کیا؟۔

بلاول بھٹو نے عمران پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نےتو90دن میں کرپشن کو ختم کرنا تھا، حکومتی نالائقی کا بوجھ عوام اٹھا رہے ہیں، عوام ادویات نہیں خریدسکتے،نوجوان خودکشی کررہے ہیں۔ بدقسمتی سے وفاقی حکومت نالائق ہے۔

مشکل وقت میں معیشت کاپہیہ آگے لے جارہے ہیں،وفاق ہمارے ساتھ تعاون نہیں کررہا پھر بھی کام کررہے ہیں، پورے ملک میں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ سے مںصوبےلگائے،پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ میں ہم وفاق سے بہت آگے ہیں۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ تھرکول سے پورے پاکستان کو بجلی فراہم کررہے ہیں، تھرکول سے پوراملک فائدہ اٹھارہا ہے، سندھ حکومت اب تھر کےعوام کو روزگار کے مواقع فراہم کررہی ہے۔ ہم بےنظیر کے نظریے کو آگے لےکر چل رہےہیں۔

BILAWAL BHUTTO

MALIR EXPRESSWAY

Tabool ads will show in this div