پی ایس ایل6: ملکی کھلاڑیوں کی کٹیگریز کا اعلان

شاداب، عماد، شاہد آفریدی پلاٹینم کٹیگری میں شامل

پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کیلیے مقامی کرکٹرزکی کٹیگریز کا اعلان کردیا گیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم 12میچز میں 473 رنز بنا کر حال ہی میں ختم ہونے والی ایس ایل 2020ء کے بہترین کھلاڑی قرار پائے وہ کراچی کنگز میں اپنے ساتھیوں عماد وسیم اور محمد عامر کے ساتھ پلاٹینم کٹیگری میں ہیں۔

‏اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان پلاٹینم کٹیگری میں ہی شامل ہیں جبکہ ان کے ساتھی فہیم اشرف پی ایس ایل 2021کے لیے ڈائمنڈ کٹیگری میں چلے گئے ہیں۔

‏ پشاور زلمی کے تین کھلاڑی وہاب ریاض، کامران اکمل اور شعیب ملک کو پلاٹینم کٹیگری میں رکھا گیا ہے جبکہ فاسٹ بولر حسن علی ڈائمنڈ کٹیگری میں چلے گئے ہیں۔

ملتان سلطان کے کپتان شان مسعود ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 اور نیشنل ٹی 20کپ میں متاثر کن پرفارمنس کے بعد ڈائمنڈ کٹیگری میں آ گئے ہیں۔ شان مسعود کے ساتھی شاہد آفریدی اور سہیل تنویر پلاٹینم کٹیگری میں ہیں۔

‏کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد پلاٹینم کٹیگری میں ہیں جبکہ فاسٹ بولر محمد حسنین گولڈ سے ڈائمنڈ میں آگئے ہیں۔ وہ پی ایس ایل 2020 میں 15 وکٹوں کے ساتھ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر تھے۔

‏فخر زمان پلاٹینم کٹیگری میں موجود ہیں وہ لاہور قلندرز کی جانب سے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 میں 12 میچوں میں 325 رنز بنا کردوسرے زیادہ سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بنے تھے۔ ان کے ساتھی محمد حفیظ اور پی ایس ایل 2020 کے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر شاہین شاہ آفریدی بھی اسی کٹیگری میں شامل ہیں۔

PSL6

PSL2021

Tabool ads will show in this div