ن لیگ کے2ممبران قومی اسمبلی استعفوں کی تصدیق کیلئے طلب

ممبران نے 14دسمبر کو اسپیکر کو استعفے بھجوائے تھے
Dec 24, 2020

قومی اسمبلی کے اسپيکر اسد قیصر نے مسلم ليگ ن کے 2 ارکان کو استعفوں کی تصديق کے ليے طلب کرليا۔

مرتضٰی جاوید عباسی اور محمد ساجد کو استعفوں کی تصدیق کے لیے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے مراسلہ بھیجا گیا۔ مراسلہ میں پوچھا گیا ہے کہ ارکان اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہونے کی تاریخ بتائيں۔

دونوں ممبران نے 14 دسمبر کو اسپیکر قومی اسمبلی کو استعفے بھجوائے تھے۔

سال 2018 کے عام انتخابات میں ن لیگ کے محمد ساجد اين اے 14 مانسہرہ اور جاويد عباسی اين اے 15 ايبٹ آباد سے منتخب ہوئے تھے۔

RESIGNATION

Tabool ads will show in this div