راولپنڈی،منی لانڈرنگ کیس ایان علی پر12نومبرکوفردجرم عائدہوگی

Ayan Ali Hearing Depart Isb 06-11 راول پنڈی : منی لانڈرنگ کیس میں معروف ماڈل ایان علی کی بریت کی درخواست خارج، جس کے بعد ایان علی پر بارہ نومبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔ بریت کی درخواست پر چار نومبر کو فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔ سپر ماڈل ہمیشہ کی طرح سج دھج کے ساتھ خوبصورت شال اوڑھے، جان نثاروں کی فوج ہمراہ لیے روایتی انداز اور اداؤں کے ساتھ آج بھی کورٹ واک پر آئیں، جہاں عدالت نے بریت کی درخواست پر پہلے سے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست مسترد کی  تو ڈالر گرل کی امیدوں کے ٹمٹماتے چراغ گل ہوگئے۔ ایان علی نے کسٹم کی برآمدگی رپورٹ پر تفتیشی افسرکے  خلاف درخواست دائر کر دی جس پر عدالت نے کسٹم حکام کو نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ایان علی کے سامان سے کرنسی برآمدہوئی،ان کے پاس دبئی کاریٹرن ٹکٹ تھا۔کسٹم کے پیش کیے گئے شواہد کے بعد ملزمہ کو بری نہیں کیا جاسکتا۔ عدالت نے ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کا ٹرائل جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے عدالت نے ماڈل گرل کو کوئی معافی نہ دی اور کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت بارہ نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ اگلی سماعت پر فرد جرم بھی عائد کردی جائے گی۔ واضح رہے کہ ایان علی کو رواں سال چودہ مارج کو اپنے سامان میں پانچ لاکھ ڈالر اسلام آباد ائیرپورٹ سے دبئی  اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ سماء

ZARDARI

custom court

dollar girl

COURT WALK

acquittal plea

Benazir International Airport

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div