ملیرایکسپریس وے39.4 کلومیٹرطویل روڈ 27 ارب روپےکی لاگت سےتیارہوگا

سندھ حکومت پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ پرشروع کررہی ہے۔

ملیرایکسپریس وے 39.4 کلومیٹرطویل روڈ 27 ارب روپے کی لاگت سے تیار ہوگا۔

ملیرایکسپریس وےکے پروجیکٹ ڈائریکٹر نیاز سومرو نے بتایا ہے کہ ملیرایکسپریس وے ملیرندی کی بائیں کنارے تعیر کیا جائے گا اورہائی اسپیڈ ٹول ایکسپریس وے ہوگا۔

نیاز سومرو نے مزید بتایا کہ ملیر ایکسپریس وے کی 6 لین ہونگی اور3  فٹ ڈوئل کیرج وے ہوگا جبکہ ایکسپریس وے کی اسپیڈ ڈیزائن 100 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ملیرایکسپریس وے کےانٹرچینج پراسپیڈ 50 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔ملیرایکسپریس وے کا آغاز کورنگی روڈ ڈی ایچ اے کریک ایوینیو سے ہوگا اور ایکسپریس وے جام صادق پل، شاہ فیصل کالونی روڈ، فیوچر کالونی  سے کاٹھورتک جائے گا۔

پروجیکٹ ڈائریکٹرکےمطابق ملیرایکسپریس وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے 9 کراسنگ مقامات ہونگے۔ملیرایکسپریس وے سندھ حکومت پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ پرشروع کررہی ہے۔

MALIR EXPRESSWAY

Tabool ads will show in this div