کوئی پالیسی ہے؟شہزاد رائےکا قومی ائرلائن سےسوال

جہازکھچاکھچ بھراہواتھا
فائل فوٹو

معروف گلوکاراورسماجی کارکن شہزاد رائے نے پاکستان انٹرنیشنل ائرلائن سے کرونا کے باوجود بےاحتیاطی کا شکوہ کیا ہے۔

شہزاد رائے نے پاکستان میں پھیلی ہوئی کرونا کی دوسری لہرکے باوجود قومی ائرلائن کی جانب سے احتیاطی تدابیر کو نظرانداز کیے جانے پراپنے تحفظات ظاہر کرتے ہوئے سوال اٹھایا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہزاد رائے نے بتایا کہ انہوں نے پی آئی اے کی پرواز پی کے 300 سے کراچی تا اسلام آباد سفرکیا۔

گلوکارنے لکھا " اس سے قبل سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کیلئے درمیان والی نشست خالی رکھی جاتی تھی لیکن آج جہاز کھچا کھچ بھرا ہوا تھا"۔

شطرنج کھیلتے ہوئے ملالہ اورشہزاد رائے کی تصاویر وائرل

شہزاد رائے نے پی آئی اے کو ٹیگ کرتے ہوئے سوال اٹھایا " کای سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کیلئے کوئی پالیسی ہے یا نہیں؟"۔

تقریبا 5 ماہ قبل شہزاد رائے نے بتایا تھا کہ وہ اور ان کے اہل خانہ بھی کرونا کی وبا سے متاثر ہوئے۔

عوام کیلئے شہزاد رائے کااہم پیغام

شہزاد رائے نے ٹوئٹر پر کرونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ وہ اور ان کے اہل خانہ بھی کچھ عرصہ قبل کرونا وائرس کی تکلیف سے گزرے، تاہم انہوں نے یہ وضاحت نہیں کی کہ ان سمیت ان کے کتنے افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا؟۔

گلوکار نے یورپین یونین کے تعاون سے تیار کردہ وژوئل ویڈیو شیئر کی تھی جس میں کرونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کو آسانی سے سمجھاتے ہوئے ماسک پہننے اور ایک دوسرے سے فاصلہ اختیار کرنے کا پیغام دیا گیا تھا۔

Shehzad Roy

CORONA

COVID-19

Tabool ads will show in this div