زندگی میں عروہ حسین نے بہت متاثر کیا، فرحان سعید
سوشل میڈیا پر فرحان سعید کی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں وہ اپنی اہلیہ و اداکارہ عروہ حسین کو متاثر کن خاتون قرار دے رہے ہیں۔
انسٹاگرام پر ایک لائیو سیشن کے دوران گلوکار و اداکار فرحان سعید سے سوال پوچھا گیا کہ آپ کی زندگی میں ایسی کون سی خواتین ہیں جنہوں نے آپ کو بہت متاثر کیا ہو؟ جس پر فرحان سعید نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ خواتین تو بہت ساری ہیں جن میں ایک عروہ بھی ہیں۔
فرحان سعید نے کہا کہ اپنی زندگی میں سب سے زیادہ متاثر کرنے والی خواتین میں سے پہلا نام میری والدہ کا ہے کیوں کہ میں نے اپنی زندگی میں جو کچھ بھی کیا اس میں میری والدہ کی ہمیشہ حمایت رہی جب کہ میری خوش نصیبی ہے کہ ہمیشہ میرے ارد گرد مضبوط ترین اور متاثر کن خواتین رہیں۔
گلوکار نے یہ بھی کہا کہ ان متاثر کن خواتین میں میری دادی، نانی، بھابھی اوربالخصوص عروہ حسین شامل ہیں جوکہ ایک طاقتور خاتون ہونے کے ساتھ ساتھ مضوط اعصاب کی مالک ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سے سوشل میڈیا پر پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار فرحان سعید کی علیحدگی سے متعلق خبریں گردش کررہی ہیں۔