احمد علی بٹ کی میڈیم نورجہاں کے ساتھ یادگار تصویر
نور جہاں مردانہ معاشرے میں ڈٹی رہی اور ملکہ بنی
پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار اور ملکہ ترنم میڈم نورجہاں کے نواسے احمد علی بٹ نے اپنی نانی کی 20ویں برسی پر ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔
احمد علی بٹ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں وہ اپنے بھائیوں، نانی میڈم نورجہاں اور والدہ ظلّ ہما کے ساتھ موجود ہیں۔
ملکہ ترنم میڈم نور جہاں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے احمد علی بٹ نے لکھا کہ اس خاتون کے نام جو ایک مردانہ معاشرے میں ڈٹی رہی اور ملکہ بنی۔
سُروں کی ملکہ اور ترنم سے بھرپور آواز کی مالک ميڈم نور جہاں کو دنیا سے گزرے آج 20 برس بیت گئے ہیں۔